پشاور، ضلع خیبرکے علاقہ وادی تیراہ مہربان کلے کے آئی ڈی پیز کا مطالبات نہ مانے کی صورت میں پولیوسے بائیکاٹ کا اعلان

مین طورخم روڈبندکرنے سمیت اپنے علاقہ کوواپس نہیں جائیں گے ،علاقہ عمائدین حاجی بادہ شاہ گل ،حافظ نورالامین حقانی ،حاجی فرہاداوردیگر کی پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس

جمعرات 21 جون 2018 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) قبائلی ضلع خیبرکے علاقہ وادی تیراہ مہربان کلے کے آئی ڈی پیز نے مطالبات نہ مانے کی صورت میں پولیوسے بائیکاٹ ،مین طورخم روڈبندکرنے سمیت اپنے علاقہ کوواپس نہ جانے کااعلان کردیایہ اعلان گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں علاقہ عمائدین حاجی بادہ شاہ گل ،حافظ نورالامین حقانی ،حاجی فرہاداوردیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاان کاکہناتھاکہ امن کی خاطر2012میں اپنی گھربارچھوڑکرملک کے مختلف علاقوں میں آئی ڈی پیزہوئیںلیکن اب جب علاقے کے بحالی کاعمل شروع ہواتومخصوص افرادنے مہربان کلے جو10ہزارآبادی پرمشتمل ہیںکے مقامی متاثرین کونظرآندازکرکے غیرمتعلقہ افرادسے وہاں کاسروے کرائی جاتی ہے جوکہ ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہے کیونکہ اس سے قومی تصادم کابھی خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ ہمارے گاؤں میں7دکانوں پرمشتمل مارکیٹ تھاکہ جوکہ دہشتگردوں نے اس مارکیٹ سمیت ہمارے گھروں بھی مسمارکردیاہے ۔انہوں نے صدرپاکستان ،چیف جسٹس سپریم کورٹ،گورنرخیبرپختونخوا،آرمی چیف،چیف سیکرٹری،27بریگیڈکمانڈراورڈپٹی کمشنرخیبرسے مطالبہ کیاکہ دوسرے ایجنسیوں کی ہمارابھی ازالہ کیاجائے اورغیرمتعلقہ افرادکی بجائے مقامی متاثرین کواعتمادمیں لے کرترقیاتی کام اورعلاقہ کاسروے کیاجائے اگرہمارے مطالبات نہ ماننے جائے تو25جون سے شروع ہونے متاثرین کی واپس نہ جانے سمیت پولیوکابھی مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں اورمین طورخم روڈکوبھی بندکردئینگے ۔