ٹیکس ایمنسٹی سکیم وفاقی حکومت کا بڑا اور اہم قدم ہے،ریجنل ٹیکس کمشنر

جمعرات 21 جون 2018 21:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ریجنل ٹیکس کمشنر فیصل آباد محمد طارق چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم وفاقی حکومت کا بہت بڑا اور اہم قدم ہے جس کو کامیاب بنانے کیلئے اعلیٰ سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔فیصل آباد چیمبر ااف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شہر بھر کی صنعتی ، تجارتی اور کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں اس سکیم کے بارے میں بعض غلط فہمیاں تھیں جبکہ سپریم کورٹ کی طرف سے اس سکیم کا از سر نو جائزہ لینے کی اطلاعات نے بھی اس کے مستقبل بارے خدشات پیدا کر دیئے تھے تاہم اب تمام خدشات دور ہو گئے ہیں اور اس سکیم بارے اعلیٰ سطح پر آگاہی دینے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق محمو دپاشا 23 جون کو فیصل آباد آرہے ہیں تا کہ اس کے بارے میں صنعتی اور کاروباری برادری کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجروں کے نمائند وں سے کہا کہ وہ اس سکیم کے حوالے سے اپنے خدشات کو تحریری شکل دے لیں تا کہ چیئرمین ایف بی آر سے ان کی ملاقات کو حقیقی معنوں میں موثر اور با مقصد بنایا جا سکے۔ چوہدری محمد طارق نے کہا کہ ٹیکس بہت وسیع موضوع ہے اور اس کے بارے میں لوگوںکے خدشات بھی بے شمار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے زیادہ تر خدشات ٹیکس کلچر کے بارے میں ہیں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ قوموں کے ثقافتی رویوں کو فوری طور پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا تاہم یہ حقیقت ہے کہ حکومت اس سلسلہ میں بہتری لانے کیلئے سنجیدہ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :