شوبز نیوز*

رنویر اور دپیکا کی شادی نومبر میں ہوگی

جمعرات 21 جون 2018 21:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) بولی وڈ اداکاراؤں انوشکا شرما اور سونم کپور کی شادیوں کے بعد اب شائقین کو جس اداکارہ کی شادی کا انتظار ہے، وہ ہی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون، جس کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں۔رواں برس مارچ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ یی شادی 2018 کے اختتام میں ہوگی، جس کے لیے دونوں اداکاروں کے خاندان نے تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات تھیں کہ دپیکا اور رنویر کی شادی رواں برس ستمبر یا پھر دسمبر میں ہوگی۔تاہم اب پہلی بار دونوں اداکاروں کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق دپیکا اور رنویر رواں برس نومبر میں ایک ہوجائیں گے۔ جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں برس 10 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں اداکاروں کے گھر والوں نے شادی کے حوالے سے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :