خافظ آباد، محترمہ بے نظیر بھٹو کی65ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب

جمعرات 21 جون 2018 21:30

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی65ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ایک تقریب ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد میں منعقد ہوئی ۔ جس میں پیپلز پارٹی کے سابق سابق جنرل سیکرٹری محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی ضلعی صدر خالدہ شاہد ایڈووکیٹ، اُمیدوار پی ی 70فخر عباس، امان اللہ ایڈووکیٹ، عرفان ایڈووکیٹ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ملک میں جو جمہوریت نظر آ رہی ہے یہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی مرہون منت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہ ماضی میں ملتی ہے اور نہ آنے والے وقت میں کبھی ملے گی۔ قربانی کے اس مشن کو جس کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹواور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے کیا تھا پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اسے جاری رکھے گا اور ملک میں جمہوریت کی بقا کے لیے آخری دم تک کوشش کرتے رہیں گے۔اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی65ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیااور انکی روح کو ایصال ثواب کے دعا بھی کی گئی۔