حافظ آباد، دو بچیوں کو نہر میں پھینکنے والی سنگ دل ماں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،مقدمہ درج

جمعرات 21 جون 2018 21:30

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) حافظ آبادمیں اپنی دو بچیوں کو نہر میں پھینکنے والی سنگ دل ماں کو پولیس نے گرفتار کرکے اُ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاملزمہ کوثر نے گذشتہ روز اپنی دو بیٹیوں کو نہر میں پھنک دیا تھا جس سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گائوں کوٹ نکہ میں گردے کے عارضہ میں مبتلا خاتون نے بیماری سے تنگ آکر اپنی تین سالہ منتہا اور پانچ سالہ سدرہ کو جھنگ برانچ نہر میں پھینکا اور خود بھی نہر میں چھلانگ لگا دی۔

مقامی افراد نے کوثر بی بی کو تو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ اُس کی دونوں بیٹیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔ صدر پولیس پنڈی بھٹیاں نے ملزمہ کوثر بی بی کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمہ کوثر بی بی نے دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ سے گردے کے عارضہ میں مبتلا تھی اور وہ اپنی بیماری کی وجہ سے سخت پریشان رہتی تھی اسی وجہ سے اُس نے دلبرداشتہ ہو کر پہلے اپنی بیٹیوں کو نہر میں پھینکا اور پھر خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :