بٹگرام: پی ٹی آئی ترند نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا

مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات بابائے سیاست الحاج یوسف خان ترند کے کارواں میں شامل ہوگئے

جمعرات 21 جون 2018 21:30

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پی ٹی آئی ترند نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ،مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات بابائے سیاست الحاج یوسف خان ترند کے کارواں میں شامل ہوگئے ،ووٹ خدمت پر ملتا ہے جس نے بھی ضلع کے عوام کی خدمت کی ہے عوام انھیں ووٹ دینگے ،پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں بٹگرا م میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ،سابق صوبائی وزیر الحاج محمد یوسف خان اور سابق ایم پی اے تاج محمد خان ترند کا مختلف تقاریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی ضلع میں سیاسی ہلچل شروع ہوگئی ہے گزشتہ روز ترند گروپ نے اجمیرہ پالنگو سمیت دیگر علاقوں میں مسلم لیگ ن بٹگرام گروپ کی اہم وکٹیں گرادیں مذکورہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی ترند میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیتی تقریب سے خطاب میں سابق وزیر تعلیم الحاج محمد یوسف خان ترند اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی تا ج محمد خان ترند نے نئے شامل ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترند خاندان نے ہمیشہ سے بٹگرام کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ یہ تسلسل آئندہ کیلئے بھی جاری رہے گا انھوں نے مزید کہا کہ بٹگرام گروپ نے گزشتہ پانچ سال اقتدار میں گزارے میں ضلع کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے ہیں بٹگرام کی عوام ووٹ خدمت پر دے گی اور جس نے بھی عوام کی خدمت کی ہے اسے ووٹ ملے گا