ڈپٹی کمشنردیر بالامحمد عرفان اللہ محسود صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت

مختلف گورنمنٹ ہائی سکولوں میں طلباء میں سکول بیسڈ ڈومیسائل سرٹیفیکیت تقسیم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع

جمعرات 21 جون 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ڈپٹی کمشنردیر بالامحمد عرفان اللہ محسود صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پرضلع دیر بالا کے مختلف گورنمنٹ ہائی سکولوں میں طلباء میں سکول بیسڈ ڈومیسائل سرٹیفیکیت تقسیم کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دیربالا عبدالولی خان نے گورنمنٹ ہائی سکول ریحانکوٹ دیر ٹائون کے طلباء میں سکول بیسڈ ڈومیسائل تقسیم کیے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت طلباء کو ہر ممکن تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہی ہے تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکے۔ انہوں نے اس موقع پر اساتذہ کرام سے کہا کہ وہ طلباء کی کردار سازی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ ملک وقوم کا مستقبل ان نونہالوں سے ہی وابستہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :