خواجہ سعد رفیق نیب لاہور کے روبرو پیش

ڈیڑھ گھنٹے سے زائد آشیانہ سکینڈل سے متعلق نیب لاہور کے مختلف سوالوں کا جواب دیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نیب لاہور کے روبرو پیش ہو گئے بتایاگیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نیب آفس میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹے سے زائد رہے آشیانہ سکینڈل سے متعلق نیب لاہور کے مختلف سوالوں کا جواب دیا واضح رہے کہ نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو گزشتہ روز طلب کررکھا تھاجہاں ان سے آشیانہ سکینڈل سے متعلق مختلف سوالات کئے جانے تھے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نیب لاہور میں آخری مرتبہ مارچ میں پیش ہوئے تھے۔