صوبائی دارلحکومت پشاو ر کے قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 14حلقوں پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظررات کے اوقات کار میں جلسہ ، جلوسوں پر پابندی عائد

جمعرات 21 جون 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) صوبائی دارلحکومت پشاو ر کے قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 14حلقوں پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظررات کے اوقات کار میں جلسہ ، جلوسوں پر پابندی عائد کی جارہی ہیں جبکہ سیکورٹی کے لئے وفاق سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 60پلاٹون کی خدمات حاصل کرنے کے لئے بھی رابطہ کیا گیا ہے یہ 60پلاٹوں پنجاب ، سندھ میں تعینات ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ این اے 27، این اے 28، این اے 29، این اے 30، این اے 31، پی کے 66، پی کے 67، پی کے 68، پی کے 69، پی کے 70، پی کے 71، پی کے 72، پی کے 73، پی کے 74، پی کے 75، پی کے 76، پی کے 77، پی کے 78، اورپی کے 79میں حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے ان پولنگ سٹیشنوں پر فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے تعینات کردیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابی مہم کے لئے سیکورٹی پلان تیار کیا ہے جس کے باعث رات کے اوقات کار میں جلسوں ، جلوسوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہیں اور ایسا کرنے کی صورت میں کسی بھی واقعہ کی ذمہ داری متعلقہ پارٹی اورمتعلقہ امیدوار پر ہو گی سابق انتخابات میں رات کے اوقات کار میں اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور سمیت مختلف امیدواروں پر خود کش حملے ہو چکے ہیں ۔