سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروا دیں

ْ 7کروڑ 84لاکھ 52ہزار271روپے کے اثاثے ظاہر کیے، گزشتہ انتخابات کے مقابلہ میں3کروڑ56لاکھ کا اضافہ ہوا،

جمعرات 21 جون 2018 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروا دیں، رانا ثناء اللہ 7کروڑ 84لاکھ 52ہزار271روپے کے اثاثے ظاہر کیے، گزشتہ انتخابات کے مقابلہ میں3کروڑ56لاکھ کا اضافہ ہوا، تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمعرات کے روز جمع کرائیں، تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ 7کروڑ84لاکھ 52ہزار271روپے کے اثاثے ظاہر کئے جو کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلہ میں 3کروڑ 56لاکھ روپے کا اضافہ ہے، ان کے فیصل آباد میں 3گھر،4پلاٹ، 10ایکٹر زرعی زمین 9دکانیں اور 2پلازے بھی ہیں، 5بینک اکاونٹ کے مطابق 60لاکھ 74ہزار کی رقم موجود ہے، اور ان کے زیر استعمال میں گاڑی کی مالیت 75لاکھ ہے، جبکہ 2کروڑ 90لاکھ50ہزار روپے قرض واجب الا ادا ہے۔