پیر پگاڑا کی جماعت مشرف کے ساتھ اقتدار میں رہی مگر سندھ میں ایک اینٹ تک نہ لگا سکی، وقار مہدی

جمعرات 21 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نیپیر پگاڑا کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیر پگاڑا کی جماعت مشرف کے ساتھ اقتدار میں رہی مگر سندھ میں ایک اینٹ تک نہ لگا سکی۔ انتخاب سے پہلے ہی پیر پگاڑا شکست سے دوچار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا کی جماعت تنہا انتخابات میں کونسلر کی نشست بھی نہیں جیت سکتی۔ پیر پگاڑا سیاست چھوڑیں کنگری ہاوس میں تعویز دھاگے کا کام شروع کریں۔ سندھ میں جی ڈی اے امیدوار 25 جولائی کو ماتم کرتے نظر آئیں گے۔ جس امیدوار کے پاس اپنے گھر والوں کی بھی حمایت نہیں اسے جی ڈی اے نے ٹکٹ جاری کردیا۔طارق و رک