تفصیلی خبر )

نگران حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید خان کو پاکستان کا اٹارنی جنرل مقرر کردیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) نگران حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید خان کو پاکستان کا اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے، حکومت نے صدر مملکت کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل اشتر علی اوصاف کے استعفے کی منظوری کے بعد انکی تعیناتی کی منظوری دی ہے، خالد جاوید کا شمار ملک کے نامور وکلائ میں ہوتا ہے اور وہ انیس سو اکانوے میں ہائی کورٹ کے وکیل بنے اور 2004میں سپریم کورٹ کی وکالت کا لائسنس حاصل کیا، خالد جاوید کا تعلق کراچی سے ہے اور وہیں پر پریکٹس کرتے رہے اس سے قابل وہ اٹارنی جنرل کے ایڈوائز بھی رہ چکے ہیں جبکہ سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں، انہوں نے لندن یونیورسٹی سے ایل ایل بی، آکسفورڈ سے بیچولر ان سول لائ ، اور اہل ایل ایم کی ڈگری ہاورڈ یونیورسٹی سے حاصل کر رکھی ہے، جبکہ بیرسٹری کی ڈگری لنکن یونیورسٹی سے حاصل کر رکھی ہے، بیرسٹر خالد خان نے صوبائی آئینی آرڈر کے معاملے پر سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ایک طویل جنگ لڑی اور انہوں نے اس معاملے پر متعدد آرٹیکل بھی لکھیں ہیں، گزشتہ دنوں اشتر اوصاف نے نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا سابق آٹارنی جنرل الیکشن کے باعث استعفیٰ دیدیا تھا۔