ایم ڈبلیوایم عنقریب تعمیر وطن پروگرام کا آغاز کررہی ہے، عوامی مسائل حل کئے جائیں گے،رہنماء ایم ڈبلیو ایم پاراچنار

جمعرات 21 جون 2018 21:30

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم عنقریب تعمیر وطن پروگرام کا آغاز کررہی ہے جسکے تحت عوامی مسائل حل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے دیئے گئے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کرم کے صدر اور امیدوار قومی اسمبلی شبیر ساجدی اور صوبائی ممبر شوری علامہ سبطین نے کہا کہ ماضی میں فرقہ پرستی کی بنیاد پر عوام کو نام نہاد لوگوں نے لڑایا ان کی کارستانیوں کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتنازعات چاہے زمین پر ہو یا جنگلات پر ہو اس کا تصفیہ لڑائی جھگڑے کی بجائے کاغذات مال کے مطابق کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے ہم ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ملت کے لیے بے بہا قربانیاں دی ہیںعلماء اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیںکرم ایجنسی کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کے خاندانوں کے لیے ابھی تک کسی امیدوار نے کام نہیں کیا ہم نے شہداء کے خاندانوں کو سپورٹ کیا اور انہیں روزگار فراہم کیانوجوان نسل کو روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،جبکہ سابقہ حکومت نے جس طرح انٹرویو کا ڈرامہ لگا کر نوجوانوں کو مستقبل خراب کیا،