ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تبادلہ

جمعرات 21 جون 2018 21:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تبادلہ،آج دونوں افسران اپنے عہدوں کا چارج چھوڑیںگے اور نئے آنے والے چارج سنبھالیںگے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی کا تبادلہ اسلام آباد جبکہ ایم ڈی پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی محمد جہانزیب انور کو ڈپٹی کمشنر جہلم جبکہ ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفارقیصرانی کو ڈی پی او سیالکوٹ جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب اطہر وحید کو ڈی پی او جہلم لگایا گیا ہے جو آج رات اپنا چارج سنبھالیںگے۔

(جاری ہے)

ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اور ڈی پی اوجہلم حافظ عبدالغفارقیصرانی نے جس محنت سے جہلم میں کام کیا ہے جہلم کے عوام ان کے ٹرانسفر ہونے کی وجہ سے خوش نہ ہیں کیونکہ ان دونوں افسران نے جس طرح ضلع جہلم کے تمام محکموں خصوصا محکمہ صحت و تعلیم اور محکمہ پولیس میں ضلع جہلم میں جرائم کی کمی کیلئے ممکنہ اقدامات سرانجام دیئے ہیں اس سے پولیس فورس کو نہ صرف عوام میں عزت ملی ہے بلکہ پولیس کے محکمے کا وقار بلند ہوا ہے۔عوام نے توقع کی ہے کہ آنے والے نئے افسران بھی اسی روایت کو لے کر چلیںگے اور محکمے کا وقار برقرار رکھیںگے۔

متعلقہ عنوان :