Live Updates

ضلع مہمند میں ڈگ ویل اور ٹرانسفرمر کی سیاست ختم ہونے والی ہے،قبائلی رہنماء خائستہ رحمن

جمعرات 21 جون 2018 21:30

مہمند ڈسٹرکٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ضلع مہمند میں ڈگ ویل اور ٹرانسفرمر کی سیاست ختم ہونے والی ہے۔ حلقہ این اے 42 سے کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی۔ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے۔ ان خیالات کا اظہار دورباخیل قوم کے خائستہ رحمن، حمزہ خان، عبدالمنان، سرفراز عرف مرچک کاکا، شاہ زیب خان، سابقہ اُمید وار قومی اسمبلی جمیل خان کی طرف سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اُمیدوار ساجد خان نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کے نوجوانوں نے ٹرانسفر مر اور ڈگ ویل کی سیاست کا خاتمے کا عہد کیا ہے۔ کیونکہ گزشتہ ادوار میں جو انتخابات ہوئے ہیں وہ ملک ازم، قوم پرستی یا مذہب کی بنیاد پر ہوئے ہیں۔ سابقہ ایم این اے نے عوام کو ٹرانسفر مر اور ڈگ ویل پر عوام کو بے وقوف بناے تھے۔

(جاری ہے)

اسمبلی میں گونگے اور بہرے ک اکردار ادا کر کے ضلعے کو پسماندہ رکھا ہے۔

ہم انصاف کے قانون کی بالادستی کو برقرار رکھ کر ہر انسان کی عزت نفس کا پورا پورا خیال رکھیں گے۔ مگر اب تک یہاں کے عوام نے مذہب یا قوم پرستی کے نام پر جو ووٹ دیا ہے ان کے کچھ بھی فوائد نہیں نکلے۔ اس بار ہم عمران خان کو این اے 42 کا سیٹ تحفے میں دینگے۔ اس موقع پر دورباخیل قوم کے مشران و کشران نے پی ٹی آئی کے اُمیدوار کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور آپنی طرف سے ہر قسم تعائون کا یقین دلایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات