Live Updates

گگو منڈی،آ زاد امیدوار PP.232علی وقاص ہنجرا کی نذیر جٹ گروپ میں شمولیت

آ زاد امید وار قومی اسمبلی N.A .163ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ کلے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان

جمعرات 21 جون 2018 21:30

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) آ زاد امیدوار PP.232علی وقاص ہنجرا کی نذیر جٹ گروپ میں شمولیت اور آ زاد امید وار قومی اسمبلی N.A .163ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ کلے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان ۔جٹ گروپ کے سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار NA.162محترمہ عائشہ نذیر جٹ ،آ زاد امید وار NA.163ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ ،آ زاد امید وار PP.232علی وقاص ہنجرا نے گزشتہ رات چوہدری نذیر احمد جٹ پبلک سیکٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ NA.163سے آ زاد امید وار کی حثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گی اور ان کے پینل میں PP.232سے علی وقاص ہنجرا اور PP.233سے افضل کریم بیٹو شامل ہوں گے ۔

سابق ایم ۔این اے ۔چوہدری نذیر احمد جٹ نے کا کہنا تھا کہ NA.163میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امید وار کی پوزیشن انتہائی کمزار ہے اور پارٹی کو شکست سے بچانے کے لیے ڈاکٹر عارفہ نذیر بطور آ زاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

امیدوار NA.163ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ نے کہا کہ وہ 2013سے بھی اس حلقہ سے الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں اور حلقہ کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں انہوں نے اس حلقہ کے عوام کے اصرار پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور وہ کامیابی کے بعد یہ نشت پاکستان تحریک انصاف کو بطور تحفہ پیش کریں گی ۔

محترمہ عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ حلقہ NA.163میں مسلم لیگ ن کو شکست دینے کے لیے ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔علی وقاص ہنجرا نے کہا کہ وہ چوہدری نذیر احمد جٹ گروپ میں شامل ہوئے ہیں ابھی انہوں نے PTIمیں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا الیکشن میں کامیابی کے بعد اس مسئلہ پر غور کریں گے ۔چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا کہ ہمارے گروپ کی طرف سے حلقہ NA.162پر محترمہ عائشہ نذیر جٹ NA.163پر ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ ،PP.229پر محترمہ عابدہ نذیر جٹ PP.232سے علی وقاص ہنجرا PP.233سے افضل کریم بیٹو امیدوار ہیں اور الیکشن میں کامیاب ہو کر پانچوں سیٹیں عمران خان کو پیش کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات