عدالت نے 25 مختلف انسانی سمگلروں کی عدالت میں عدم پیشی کے باعث ان کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سنٹرل جج کی عدالت نے 25 مختلف انسانی سمگلروں کی عدالت میں عدم پیشی کے باعث ان کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے یہ حکم گزشتہ روز ہونیوالی سماعت کے موقعہ پر جاری کیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ انسانی سمگلنگ کے الزامات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی ہے لیکن ملزمان فرار ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء عدالت نے یونان اور مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر آنے لاہور پہنچنے والے بارہ پاکستانیوں کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے انہیں جرمانوں اور تابر خاست عدالت قید کا حکم سنایا۔

متعلقہ عنوان :