سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال روکا جائے، میاںارشد گوڑواڑہ

چھٹی کے بعد افسران اور اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنی پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کریں

جمعرات 21 جون 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) کستان مسلم لیگ (ن) کا اجلاس سٹی دفتر میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا کہ جن سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں وہ ان کا ناجائز استعمال کررہے ہیں، ہفتے میں 2 سرکاری چھٹیاں ہیں ان 2 چھٹیوں کے روز بھی مذکورہ سرکاری افسران و اہلکار ان کو فراہم کی گئی سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہیںجس سے نہ صرف یہ سرکاری گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں بلکہ پٹرول ،ڈیزل اور سی این جی کی مد میں سرکاری خزانے کو لاکھوں کا روزانہ پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں صرف دفتری اوقات میں سرکاری کام کے لئے استعمال ہونی چاہئے دفتر سے چھٹی کے بعد افسران اور اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنی پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کریں۔ میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں میں اپنی بیگمات اور بچوں کو گھومانا اور انہیں سکول لے جانا اور واپس لانا مذکورہ سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال ہے اور اس سے ہونے والے نقصان کا خمیازہ پاکستان قوم ٹیکسوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ دفتر لے جانے اور واپس گھر آنے کے لئے سرکاری افسران اور اہلکاروں کو لائوس ریٹ کی طرح سفری الائونس جاری کیا جائے اور ان افسران و اہلکاروں کے استعمال میں جو گاڑیاں ہیںانہیں نیلام کرکے نیلامی کی رقم قومی خزانے میں جمع کی جائے۔