بنوں میں پیپلزپارٹی کو دھچکا،اسد عمر اور سیف اللہ خان نے اے این پی کی حمایت کا اعلان کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) نریوا پٹول خیل یونین کونسل خاندر خانخیل حلقہ پی کے 87 میں پی پی پی کو دھچکا اسد عمراور سیف اللہ خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے حاجی تیمور باز خان ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں تحصیل ڈومیل کے سینئر نائب صدر ملک عدنان کے زیر صدارت نریوا پٹول خیل میں شمولیتی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جلسہ سے خطاب میں سابق سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ ، حاجی تیمور باز خان ،ناز علی خان وزیر ،ملک عدنان خان، حکمت پختون،اشتیاق خان ،ملک جوہر علی خان ویگر نے واضح کیا کہ یہاں پر خان خوانین علاقائی سطح پر غریبوں کے ووٹ پر ڈھاکہ ڈال رہے ہیں غریبوں کو ووٹ کے استعمال میں بے اختیار بنا کر اپنے چاہتیوں کے لئے کاسٹ کر نا چاہتے ہیں لیکن وہ کبھی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ایسا اقدام اُٹھائیں ایسا ہو نا ناممکن ہے اُنہیں یاد رہنا چاہیئے کہ خان ازم کا دور باچا خان کی جدو جہد کے نتیجے میں انگریزوں کے چلے جانے کے سا تھ ختم ہوا ہے اُس دور میں خان خوانین انگریزوں کی خوشنودی کیلئے ان کی تابع فرمان رہا کیا کرتے تھے جس کے بدلے اُنہیں مالک بنایا جاتا تھاآج ان خان خوانین کا بھی ایک ووٹ ہے اور دو وقت کی روٹی کیلئے ترسنے والے والے غریب شہری کا بھی ایک ووٹ ہے اوروہ اپنے ضمیر کے فیصلے کا اختیار رکھتا ہے جس کسی کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں بلا خوف و ڈر استعمال کریں گے ۔