سپورٹس ڈیسک**

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان روئنگ فیڈریشن کو کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے نتائج سے روک دیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان روئنگ فیڈریشن کو کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے نتائج سے روک دیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز ابراہیم کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ عدالت نے پاکستان روئنگ فیڈریشن کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کو 25 جون تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیڈریشن نے 17 اگست سے شروع ہونے والی ایشین گیمز کے لئے کشتی رانی کے کھلاڑیوں کی نامزدگیاں کرنی ہیں، فیڈریشن کے صدر نے صرف 5 محکموں سے منظور نظر کھلاڑیوں کے ٹرائلز کئے ہیں، قانون کے تحت کھلاڑیوں کے ٹرائلز 27 محکموں سے ہونے تھے۔ نظر انداز کئے گئے کھلاڑی ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو بھی ٹرائلز میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ فیڈریشن کے زیر انتظام مخصوص کھلاڑیوں کے ٹرائلز روکنے کا حکم دیا جائے۔ ۔