زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر وزارت داخلہ سے تحریری جواب طلب
عدالت کی ذلفی بخاری کو نیب انکوائری میں بھی پیش ہونے کی ہدایت ہر شہری کے لئے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے،جیسے اس کیس میں پھرتی دکھائی گئی عوام کے لئے بھی ہونی چاہیے، جسٹس عامر فاروق کے ریما رکس
جمعرات 21 جون 2018 21:30
(جاری ہے)
عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن افسر سے استفسار کیا کہ نیب نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا کہا تو بلیک لسٹ میں کیوں ڈالا گیا، جب کسی شخص کو بلیک لسٹ کیا جاتا ہے تو اس کا پاسپورٹ واپس لے لیاجاتا ہے، کیا آپ نے ذلفی بخاری سے پاسپورٹ لیا ، جس پر سیکشن افسر نے جواب دیا کہ ہم نے پاسپورٹ نہیں لیا۔
جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہر شہری کے لئے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے، عدالتی حکم کے باوجود ہفتہ ہفتہ ای سی ایل سے نام نہیں نکالا جاتا، اس کیس کی طرح عام لوگوں کو بھی ایک بار سفر کی اجازت دے دیا کریں، جیسے اس کیس میں پھرتی دکھائی گئی عوام کے لئے بھی ہونی چاہیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذلفی بخاری کو نیب انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت کی، عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ اور نیب کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ٓآئندہ بدھ تک ملتوی کردی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نور خان ائیر بیس سے عمرے کے لئے روانگی پر وزارت دفاع کے نمائندے کو بھی بدھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں نیب کیپاس جانا پڑا تو بالکل جاؤں گا، میرا ایک ہی پاسپورٹ ہے، میرانام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں شامل تھا، مجھے بلیک لسٹ میں ڈالنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے عمران خان نے کسی کو فون نہیں کیا۔واضح رہے کہ ذلفی بخاری عمران خان کے انتہائی قریبی رفیق ہیں، وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا تاہم رمضان المبارک کے آخری عشرے میں انہیں عمران خان کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے مبینہ طور پر خلاف قانون 6 روز کا استثنیٰ دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.