افغانستان کے جنوبی صوبہ غزنی میں طالبان کی دو کارروائیوں میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے

جمعرات 21 جون 2018 21:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) افغانستان کے جنوبی صوبہ غزنی میں طالبان کی دو کارروائیوں میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری کے مطابق طالبان نے جمعرات کی صبح دو سکیورٹی پوسٹس پر حملہ کیا اس حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق حملے کے بعد گئی گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران 7 حملہ آور بھی مار ے گئے۔ دریں اثنا شمالی صوبے بغلان میں پولیس ترجمان زبیح اللہ شجاع کے مطابق طالبان کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔