قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور کر لیااور ان کی جگہ خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں قائم مقام صدر نے باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔یاد رہے کہ اشتر اوصاف علی نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :