ایس ایس پی حسن اسد علوی کو ڈی پی او اٹک کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا

جمعرات 21 جون 2018 21:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ایس ایس پی حسن اسد علوی کو ڈی پی او اٹک کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ، حسن اسد علوی قبل ازیں اوکاڑہ میں ڈی پی او کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ان کو سابق ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جنہیں ایس ایس پی آپریشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ، حسن اسد علوی جمعہ کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے اور بعدازاں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر اٹک میں ڈی ایس پی ، اے ایس پی اور ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس افسران کے تبادلے بھی ہوں گے ۔