ضلع سیالکوٹ بھر میںاربوں روپے کیقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں، حنا ارشد وڑائچ

جمعرات 21 جون 2018 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چیئر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ بھر میںاربوں روپے کی لاگت سے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں۔ مقامی منتخب عوامی نمائندوں کی زیر نگرانی جاری تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا گیاہے۔ ضلع کونسل سیالکوٹ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر رہی ہے۔

ضلع کونسل نے دیہی عوام کا احساس محرومی ختم کر کے انہیں قومی ترقیاتی دھارے کا حصہ بنادیا ہے ۔۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن نے مذید کہا کہ بے لوث عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ضلع کونسل کے افسران فیصل شہزاد ملک، محمد فاروق انور، عبدالمجید ، سبیل یزدانی و دیگر سے دوران گفتگو چیئرپرسن حناء ارشد ورائچ نے کہاکہ ضلع کونسل دیہی عوام کے مسائل سے بخو بی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

دختر سیالکوٹ نے کہا کہ ضلع کی دیہی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل سیالکوٹ عوامی و سماجی ترقی کے لئے چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور میںاربوںروپے کے فنڈز خرچ کر رہی ہے ان ریکارڈترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

متعلقہ عنوان :