سیالکوٹ میں ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے والے موٹر سائیکل سوار سمیت2افراد کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 21 جون 2018 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے موٹر سائیکل سوار سمیت2افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں تیز رفتاری اور غفلت اور لاپرواپہ سے موٹر سائیکل چلانے والے شخص امیر حمزہ کو جب ٹریفک وارڈن امجد نے روکا تو امیرحمزہ نے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دی اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ دریں اثنا تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے تیز رفتاری اور غفلت سے موٹر سائیکل چلانے والے مظفر اقبال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :