حلقہ این ای59سیچوہدری نثارکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، ملک لیاقت حسین

جمعرات 21 جون 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا چوہدری نثارعلی خان کیلئے ہے انہیں حلقہ این ای59سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے پورے حلقے میں ان کامقابلہ کرنیوالا کوئی امیدوارنہیں ہے 24جون کو اقبال پیلس میں ہونیوالے جلسہ عام میں یوسی چک جلال دین سے ایک بڑی ریلی لیکر جائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میرحیدرکالونی میں کارکنان واہلیان علاقہ کے الگ الگ وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان نے چک جلال دین میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں آج چک جلال دین کے زیادہ ترمسائل حل ہوچکے ہیں گلیاں پکی ہوچکی ہیں پینے کاپانی وافرمقدارمیں موجود ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے عوام چوہدری نثارعلی خان کی ہرطرح سے سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں اورآئندہ الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔