آئی جی کا اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،مختلف برانچوں کا معائنہ ،لائسنس کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا

جمعرات 21 جون 2018 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادجان محمد نے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید،ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے آئی جی پی کا استقبال کیا،اس موقع پرٹریفک پولیس کے ڈی ایس پیز ،انسپکٹرز سمیت دیگر افسران و جوان موجود تھے،آئی جی نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچوں کا دورہ کیا اور لائسنس کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے آئی جی کو آئی ٹی پی کی کارکردگی اور ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی، افسران و جوانوں سے خطاب کے دوران آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ملک میں ایک ماڈل فورس کی حیثیت رکھتی ہے ، لہذا آئی ٹی پی کے افسران دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ احسن انداز اور مہذب طریقے سے پیش آتے ہو ئے ان کوہر ممکن تعاون فراہم کریں ، انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور قانون کی عمل داری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی نے ٹریفک پولیس کی کاکر دگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے کیونکہ پولیس فورس کا بنیادی مقصد ہی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :