شیر کا نشان پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،خرم دستگیر خان

جمعرات 21 جون 2018 20:40

گوجرانوالہ۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر وامیدوار این اے 81خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ شیر کا نشان پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے دھرنوں اور لاک ڈاون کی سیاست کرنیوالوں نے ملکی ترقی کی راہ میں160روڑے اٹکائے الزام خان نے گالم گلوچ ،الزام تراشی اور یوٹرن کی سیاست کو فروغ دیا زرداری اورکھلاڑی ملکی ترقی اور قوم کے سب سے بڑے دشمن ہیں پاکستانی عوام کو اپنے بچوں کا مستقبل بہتر ہاتھوں میں دینے کیلئے سوچنا ہوگا مسلم لیگ ن کی مخلصانہ اور محب وطن قیادت سے بہتر ملک کیلئے کوئی اچھا نہیں سوچ سکتا نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ ، بدامنی سمیت دیگر سنگین بحرانوں پر قابو پایا گیا اور 2013 میں اندھیرے اور خون میں ڈوبے پاکستان کو پر امن ، روشن اور خوشحال بنانے کا سہرامسلم لیگ ن کے سر جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عرفات کالونی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ، سابق ناظم چوہدری اصغر بھولا کمبوہ، بابا فرید سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عرفات کالونی گلی نمبر 29و ملحقہ گلیوں160کے سینکڑوں عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں خرم دستگیر خان، عمران خالد بٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ 25جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے وہ اپنا کردار ادا کرینگے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ 25جولائی کو عوامی ووٹوں کی طاقت سے شیر کامیاب ہوگا ۔