سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت ضلع وسطی کی جی ٹی ایس سے کچرا لینڈ فل سائیٹ منتقل کرنے کا کام جاری

جمعرات 21 جون 2018 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے زیرِ انتظام اور مئیر کراچی و چیئرمین میونسپل کارپوریشن ضلع وسطی کی درخواست پر ضلع وسطی کی جی ٹی ایس سے کچرا لینڈ فل سائیٹ منتقل کرنے کا کام جاری ہے جبکہ گزشتہ چند روز میں 1500 سوٹن سے زائدکچرا منتقل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع وسطی میں صفائی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے میونسپل کارپوریشن ضلع وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے یہ اقدامات کئے ہیں کچرا منتقل کرنے کا کام مزید چند روز جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں سراج الدولہ روڈ کی جی ٹی ایس اور ناگن چورنگی نزد بلقیس ایدھی جی ٹی ایس سے کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔دریں اثناء سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نادر خان کی سربراہی میں ضلع ملیر، شرقی ، جنوبی اور غربی میں کچرا اٹھانے کا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔