آئی جی سندھ کا کورنگی فیچر کالونی میں مبینہ تشدد اور کیس اندراج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس

جمعرات 21 جون 2018 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کورنگی فیچر کالونی میں مبینہ تشدد اور کیس اندراج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری جبکہ متعلقہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے تفتیش میں ابتک ہونے والی پیش رفت پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایات جاری کیں کہ وقوعہ کے حوالے سے درج کیس کی تفتیش کو بلاکسی عذر یا پس وپیش انتہائی غیر جانبدارانہ اور شفاف بناتے ہوئے متاثرین کو جلد سے جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :