جولائی پی پی پی کی کامیابی کا دن ہے ، لیاقت علی شاہانی

جمعرات 21 جون 2018 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) 25جوالائی پی پی پی کی کامیابی کا دن ہے ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے انکا فکر ،فلسفہ پاکستان کی غریب عوام کے لئے مشعل راہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری لیاقت علی شاہانی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے 65 یوم پیدائیش پر صوبائی سیکریٹریٹ میں سالگرہ اور کیک کاٹنے کی تقریب میں شریک کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔. انہوں نے کہا کہ بی بی شہید بینظیر بھٹو کے فرزندچیئر مین بلا ول بھٹو زرداری نے غریب عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے سیاست میں عملی قدم رکھ چکے ہیں جس سے پاکستان کے غریب عوام کارکنوں کونیا حوصلہ اور ولولہ ملا ہی ۔