ملتان،ٹیکس ایمنسٹی سکیم، چیف کمشنرایوان تجارت میں آج بریفنگ دیں گے

جمعرات 21 جون 2018 20:40

ملتان۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء کے ختم ہونے میں صرف 9دن رہ گئے،ریجنل ٹیکس آفس(آرٹی او)ملتان نے اس سکیم کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے مختلف تقاریر،سیمینارز اور معلوماتی سیشنز شروع کئے ہوئے ہیں جبکہ کاروباری اور تجارتی اداروں اورافراد کی سہولت کیلئے ’’سہولت وین‘‘بھی چلائی گئی ہے،چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان ڈاکٹر خلیل احمد آج 22جون کو ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ایوان تجارت وصنعت کے ممبران کواس سکیم سے استفادہ کرنے کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :