ملتان،ایف بی آر کا ٹیکس ایمنسٹی سکیم کامیاب بنانے کیلئے ’’سہولت مرکز‘‘ قائم

جمعرات 21 جون 2018 20:40

ملتان۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم جس کی مدت30جون کوختم ہورہی ہے ،کو کامیاب بنانے کیلئے ’’سہولت مرکز‘‘ قائم کردیا ہے،خواجہ عدنان ممبر (آئی ٹی)کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق اس سہولت مرکز میں 30جون تک 24گھنٹے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے والوں کوہرسوال کا جواب اور درکارمدد فراہم کی جائے گی،اس خصوصی’’سہولت مرکز‘‘ کے علاوہ سکیم سے استفادہ کرنے کے خواہش مند طلحہ عزیز خان کے ایس او IIعثمان احمد خان سیکرٹری (انکم ٹیکس پالیسی)،اکبر علی ایس اے برائے ممبر(آئی ٹی )اور کاشف یونس سیکنڈ سیکرٹری (بی ڈی ٹی، آئی ٹی)سے ڈائریکٹ یو اے این نمبر051-111-772-772پربھی رابطہ کرکے مکمل تعاون حاصل کرسکتے ہیں۔