کوہاٹ پولیس کے متعدد کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی

جمعرات 21 جون 2018 20:40

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) کوہاٹ پولیس کے متعدد کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔ترقی پانے والے پولیس اہلکار مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی زیر صدارت گزشتہ روز پولیس کی محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کوہاٹ پولیس کے متعدد کانسٹیبلوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران کی سفارشات کی روشنی میں سنیارٹی اور پیشہ ورانہ لحاظ سے نمایاں کارکردگی کے حامل تین پولیس کانسٹیبلوں عاطف شاہ،خورشید احمد اور عاصم شاہ کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔ترقیوں کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے دستخط سے خصوصی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذالعمل ہے ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے پولیس اہلکار عاطف شاہ ریڈر ٹو ایس پی آپریشنزکوہاٹ،خورشید احمد سپیشل برانچ او ر عاصم شاہ ٹریفک منیجمنٹ سکول کوہاٹ میں موجودہ فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی پانے والے مذکورہ پولیس اہلکار قبل ازیںکوہاٹ کے ضلعی ہیڈ کوارٹرسمیت صوبے کی پولیس فورس کے مختلف شعبوں میںاپنی منصبی ذمہ داریوں کے سلسلے میں پیشہ ورانہ خدمات خوش اسلوبی سے سر انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :