عوام معصوم زندگیاں بچانے کیلئے خون کے عطیات دیں،محمد حلیم

جمعرات 21 جون 2018 20:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) فرنٹیئرفاوئڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے عوام خون کے عطیات دیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے باعث عطیات خون میں کمی آئی ہے جس کے باعث امراض خون میں مبتلا بچوں کو انتقال خون میں مشکلات درپیش ہیں،انہوں نے کہا کہ چونکہ بلڈ ڈونرزمیں ایک بڑی تعداد طلبہ کی ہے اورتعلیمی اداروں میں تعطیلات سے عطیات خون کی کمی کاسامنا ہے، ماہ رمضان اور اس کے بعد عید کی چھٹیوں کی وجہ سے بھی بلڈ ڈونرزکی جانب سے خون عطیہ کرنے کے تناسب میں کافی حد تک کمی رہی ،انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر فائونڈیشن میں 3000 سے زائد رجسٹرڈ مریض بچوں کو خون و اجزائے خون کی بلامعاوضہ خدمات فراہم کی جارہی ہیں، عوام زندگی کیلئے ترستے ان معصوم بچوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں تاکہ ان کی زندگی کی سانسیں چلتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :