چیف الیکشن کمشنر اپنے عملے کو ووٹر لسٹوں کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر یں ،ْشیخ رشید کی اپیل

جمعرات 21 جون 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عملے کو ووٹر لسٹوں کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر یں تا کہ امیدوارالیکشن مہم اور الیکشن میں پولنگ ایجنٹس ،پولنگ کیمپس کے لئے معاونین کے کی ذمہ دارایاں لگا سکیں۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سردار اسلم کے لئے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں سے میرے ساتھی اور سٹاف الیکشن کمیشن سے ووٹر فہرستیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوسکی ،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن کمیشن نے بہت محنت کی ہے لیکن اب الیکشن میں دن ہی کتنے رہ گئے ہیں ابھی تک ووٹروں کی فہرستیں نہ ملنا مشکلات پیدا کررہا ہے ،کس طرح شدید گرمی میں 350پولنگ سٹیشنوں کے لئے پولنگ ایجنٹس ،پولنگ کیمپ لگانے، معاونین اور دیگر تیاریوں کو حتمی شکل دے سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کر رہا ہوں کہ ووٹر لسٹیں جاری کریں ،مجھے امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس کا بروقت نوٹس لیں گے ۔