Live Updates

آرمی چیف کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کو کوئی گلدستہ نہیں بھیجا گیا،گلدستہ نامعلوم ذرائع سے آیا

آرمی چیف کے نام سے جو گلدستہ بھجوایا گیا ہے وہ آرمی چیف نے نہیں بھیجا بلکہ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے بھیجا گیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 جون 2018 20:39

آرمی چیف کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کو کوئی گلدستہ نہیں بھیجا گیا،گلدستہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) :آرمی چیف کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کو کوئی گلدستہ نہیں بھیجا،گلدستہ نامعلوم ذرائع سے آیا۔ آرمی چیف کے نام سے جو گلدستہ بھجوایا گیا ہے وہ آرمی چیف نے نہیں بھیجا بلکہ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز تک کی اطلاعات کے مطابق خبر یہ تھی کہ ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کو ہائی رسک پر قرار دے دیا ہے اور انکی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف اور نواز شریف سمیت خاندان کے اکثر افراد لندن میں موجود ہیں اور بیگم کلثوم نواز کی تیماداری میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر اپنے اور پرائے سب ہی شریف خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔اہم ترین سیاسی رہنماوں نے ہارلے کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی احوال پرسی کی ہے۔آج ہ ایک خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کو پھولوں کو گلدستہ بھی بھجوایا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت دے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں شریف خاندان اور بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں۔

اللہ تعالیٰ جلد انہیں مکمل صحت یاب کرے۔تاہم اب آرمی چیف کی جانب سے کسی بھی قسم کا گلدستہ بھجوائے جانے کی تردید کی ہے۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق آرمی چیف کے نام سے جو گلدستہ بھجوایا گیا ہے وہ آرمی چیف نے نہیں بھیجا بلکہ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے 15 جون کو بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ صبح آرمی چیف سے منسوب گلدستہ اور کارڈ شریف خاندان نے قبول کرلیا تھا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات