Live Updates

وقت گزر گیا، تحریک انصاف کی قیادت کا چوہدری نثار کو اب پارٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

ن لیگ کی قیادت کیخلاف بغاوت کیے جانے کے بعد سابق وزیر داخلہ کو عمران خان نے متعدد مرتبہ شمولیت کی دعوت دی جسے قبول نہیں کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جون 2018 20:38

وقت گزر گیا، تحریک انصاف کی قیادت کا چوہدری نثار کو اب پارٹی میں شامل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) تحریک انصاف کی قیادت نے چوہدری نثار کو اب پارٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ کی قیادت کیخلاف بغاوت کیے جانے کے بعد سابق وزیر داخلہ کو عمران خان نے متعدد مرتبہ شمولیت کی دعوت دی جسے قبول نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی جانب سے مسلسل انکار کیے جانے کے بعد اب تحریک انصاف نے اپنے دروازے سابق وزیر داخلہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ کی قیادت کیخلاف بغاوت کیے جانے کے بعد سابق وزیر داخلہ کو عمران خان نے متعدد مرتبہ شمولیت کی دعوت دی، تاہم چوہدری نثار نے کسی بھی موقع پر عمران خان کی دعوت کا مثبت جواب نہیں دیا۔ اسی باعث اب تحریک انصاف نے چوہدری نثار کیلئے اپنے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نجی ٹی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی سے اتحاد نہیں کریں گے،اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

سابق وزیر داخلہ  چوہدری نثار علی خان کی زیر قیادت اہم اجلاس ہوا،جس میں چوہدری نثار نے اعلان کیا کہ ہمیں کسی سے اتحاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم ڈٹ کر سب کا مقابلہ کریں گے اور اس الیکشن میں جیتیں گے۔اس موقع پر سابق ایم این اے آسیہ ناز تنولی،سابق ایم پی اے عمر فاروق اورظلِ ہما موجود تھے۔یاد رہے چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں جس طرح پارٹی کے ساتھ وفاداری قائم رکھی اسکی پاکستانی سیاست میں مثال کم ہی ملتی ہے۔انہوں نے پارٹی کے سیاسی نشیب و فراز میں پارٹی اور پارٹی قیات کا مکمل ساتھ دیا لیکن ہر حال میں ساتھ چلنے والے چوہدری نثار ابمسلم لیگ ن سے ناراض ہو گئے اور انہوں نے آزاد حیثیت سےالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پانامہ کیسسز اور اس کے بعد کی صورتحال میں پارٹی قیادت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ،سابق وزیر داخلہ کسی صورت بھی ان سے متفق ہونے پر راضی نہیں۔

اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور کہا ہے کہ میں ڈٹ کر مقابلہ کرون گا ، کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں ، کسی سے اتحاد نہیں کروں۔ چوہدری نثار نے تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے اور ن لیگ کا مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات