راولپنڈی، زائد کرایوں کی وصولی ،اوور لوڈنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر180گاڑیاں بند
جمعرات 21 جون 2018 20:30
(جاری ہے)
اسی طرح ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زائد کرایوں کی وصولی اور اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو مختلف کارروائیاں کرتے ہیں ۔
انہوں نے بتایاکہ مئی میں زائد کرایوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورز کو وارننگ بھی جاری کی گئی اور انہیں خبردار کیا گیا کہ وہ آئندہ ان خلاف ورزیوں کے مرتکب نہ ہوں ۔انہوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیموٓں نے مئی کے یکم مئی سے 31مئی تک مجموعی طور پر 2331گاڑایاں چیک کیں جن میں بغیر فٹنس کے 381گاڑیاں پائی گئیں جبکہ ناقص سی این جی سلنڈرز کی حامل 17گاڑیاں سامنے آئیں ۔انہوں نے بتایاکہ اس صورتحال پر ٹیموں نے 180گاڑیاں بند کردیں ۔خالد یامین ستی نے قومی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف مہم باقاعدگی سے جاری ہے اور اوور لوڈنگ ،اوور چارجنگ سمیت روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں خالد یامین ستی نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کسی قسم کا ردو بدل نہیں کیا گیا تاھم اگر اس کے باوجود کسی بھی روٹ پر زائد کرایہ وصول کیا جا رہاہو تو ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایسے ٹرانسپورٹرزکے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گی ۔مسافروں کو چاہیے کہ زائد کرایوں کی وصولی بارے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو اطلاع دیں ۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.