پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعرات 21 جون 2018 20:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر جمعرات کو 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جمشید مارکر کو طویل مدت تک سفیر رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔ جمشید مارکر کو کرکٹ سے بھی لگائو تھا اور بحیثیت کمنٹیٹر بھی کام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحرم کراچی میں 1922ء کو پیدا ہوئے تھے اور ان کا تعلق ایک پارسی گھرانے سے تھا۔ انہوں نے 1964ء میں افریقی ملک میں بطور سفیر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ انہیں کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری پر مختلف اداروں میں لیکچرز بھی دیئے۔ جمشید مارکر کے سوگواران میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہے۔