ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں کامیابی قومی ٹیم کا مقدر بنے گی ، شہباز سینئر

جمعرات 21 جون 2018 20:30

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں انشاء اللہ کامیابی قومی ٹیم کا مقدر بنے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھرپور تیاری کروائی گئی ہے ان کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ ہالینڈ میں بھی ٹریننگ کا بندوبست کیا گیا تھا ۔

ہالینڈ میں کھلاڑیوں نے بیس روز ہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا تھا ۔فزیکل ٹرینر ،شارٹ اکارنر سپیشلسٹ سمیت دیگر انٹرنیشنل کوچز کی ٹریننگ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔ بھارت کے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا لیکن ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ۔مجھے پوری امید ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم ضرور جیتے گی ۔انہوں نے پاکستان ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :