جناح ہسپتال کی 4لفٹیں فعال ، مریضوں و لواحقین کی مشکلات ختم

جمعرات 21 جون 2018 20:30

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر آصف حمید نے کہا ہے کہ اس وقت جناح ہسپتال کی 4لفٹیں مکمل طور پر کام کر رہی ہیں اور مریضوں و ان کے لواحقین کی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں، انہوں نے بتایاکہ ہسپتال میں کُل 8 لفٹیں نصب ہیں جن میں سے 7 لفٹیں عرصہ دراز سے خراب چلی آ رہی تھیں اور صرف ایک لفٹ کام کر رہی تھی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ موجودہ انتظامیہ نے دن رات کی محنت کے بعد 3مزید لفٹیں ٹھیک کروا لی ہیں جس کے اخراجات مخیر حضرات نے برداشت کئے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مزیدکہاکہ 2 لفٹوں کی مرمت کا عمل شروع ہوچکا ہے جس پر19 لاکھ روپے کی لاگت آئیگی اور 2 ہفتوں میں قابل استعمال ہوجائیں گی، اس طرح 6 لفٹیں مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے قابل استعمال ہونگی اور ہسپتال آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا، ایم ایس کا مزیدکہنا تھا کہ 2 لفٹیں قابل مرمت نہیںہیں اور ان کی جگہ نئی لفٹیں نصب کی جائیں گی جس کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :