انتخابات 2018ء، متحدہ مجلس عمل ملتان نے اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

جمعرات 21 جون 2018 20:30

ملتان۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل ملتان نے عام ا نتخابات 2018ء کے لیے اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ این ای155، پی پی214 سے شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ،پی پی213سے ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، این ای156نقیب اللہ کاکڑ ، پی پی 215مولانا عبدالرحیم گجر، پی پی 217 چودھری خالد منیر ایڈووکیٹ، پی پی 216 محمد محمود انصاری ایڈووکیٹ، این اے 154 محترمہ ارم گل صاحبہ ، پی پی 211سے عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ، پی پی212 قاری عبدالباسط ، پی پی 222یوسف تھہیم اُمید وار ہوں گے۔

اس بات کا فیصلہ ضلعی صدر میاں آصف محمود اخوانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔ اُمید واروں کے نام صوبائی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کردیئے گئے جن کی ایم ایم اے کا مرکزی پارلیمانی بورڈ منظوری دے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری جنرل شیخ محمد عمر، علامہ کاشف ظہور، ڈاکٹر اشرف ایڈووکیٹ، پروفیسر اختر انصاری، اطہر عزیز ایڈووکیٹ ، صہیب عمار صدیقی، رانا محمد سعید،نور خان ہانس ایڈووکیٹ، کنور محمد صدیق، محمد معاویہ انصاری، بشارت عباس قریشی، عبدالرحمن حیدری، شیخ منظور الہی، علامہ عبدالوحید اختر، نقیب اللہ کاکڑ نے شرکت کی۔

اجلاس میں29جون کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے ضلعی سربراہوں پر مشتمل انتظامیہ کمیٹی سمیت20کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ میاں آصف محمود اخوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29جون کا جلسہ ایک تاریخی ہوگا اور جنوبی پنجاب کی سیاست کا رُخ متعین کرے گا۔ دینی جماعتوں کا اتحاد انتخابات میں بڑی قوت بن کر سامنے آئے گا اور اپنی حکومت بنائے گا۔ ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں ظلم ونا انصافی ، کرپشن ، لوٹ مار کا خاتمہ ، نظام مصطفی ﷺ کا قیام ہے۔ اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔