میپکو نے بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

جمعرات 21 جون 2018 20:30

ملتان۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) میپکو ترجمان کے مطا بق ملتان شہر کے 132KVقاسم پور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی نئی11KVفیڈر پر کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ میں23جون کو صبح ساڑھے چھ بجے سے دن ساڑھے دس بجے صبح تک بند رہے گی اس بندش سے 11KV نیو لاڑ،اولڈ لاڑ،اے اینڈ بی،پیپلز کالونی، وہاڑی روڈ، دنیا پور اور نشاط روڈ فیڈرز متاثرہوں گے۔

23جون کو132KVرحیم یار خان۔

(جاری ہے)

1 گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVاقبال آباد فیڈر، 132KVمیاں والی قریشیاں گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVنظام آباد فیڈر سے صبح ساڑھے چھ بجے سے سہ پہرساڑھے چار بجے تک، 132KVچیچہ وطنی گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVشیر والا فیڈر سے ساڑھے صبح چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک ،22جون کو 132KVحاصل پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVاولڈ حاصل پور،الحیدر،واٹر ورکس،ستلج،محمد پناہ،الطاہر،سٹی ،سٹی ٹو،ٹیوب ویل اور عنائیت فیڈرز سے صبح ساڑھے چھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :