دو میپکو ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے اور دو ملازمین کومعطل کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 21 جون 2018 20:30

ملتان۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے غیر قانونی طورپربجلی بلوں کی رقوم التواء میں رکھنے پر 2ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے اورمحکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر 2ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریونیوآفیسر میپکو ممتازآبادڈویژن ملتان جمال الدین اور کمرشل اسسٹنٹ ممتازآبادڈویژن ملتان نعیم الحق پیرزادہ کو ملتان سرکل سے ریلیو کردیاہے اور انہیں ایڈمن ڈائریکٹوریٹ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اورنااہلی پر واپڈاٹائون سب ڈویژن ملتان کے میٹرسپروائزرسیکنڈ محمد ریاض دھرالہ اور میٹرریڈر رانا محمد افضل کو معطل کرکے ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :