پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسدادِعطائیت ٹیموںپرقاتلانہ حملے،مقدمات درج۔مزید45اڈے سر بمہر

عطائیوں پر کریک ڈائون جاری رہے گا،ڈاکٹر اجمل

جمعرات 21 جون 2018 20:30

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسدادِعطائیت ٹیموںپرشہر اور شیخوپورہ میںکارروائی کے دوران نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملے کر دیئے اورپولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گجرکالونی چندرائے روڈپر عطائیوں کے اڈے کو بند کر کے جیسے ہی کمیشن کے افسران سرکاری گاڑی میں سوار ہوئے تو نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔دوسرا واقعہ فاروق آباد شیخوپورہ میں پیش آیا،جہاں پرجب کمیشن کی ٹیم عطائی یاسر کا اڈا سیل کر رہی تھی تواس کے حامیوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیشن نے آئی جی پنجاب پولیس کو فیلڈ ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد اجمل خاںنے کہا ہے کہ کمیشن عطائیوں پر کریک ڈائون جاری رکھے گا اورٹیمیں بلاخوف مسلسل کام کر تی رہیں گی ۔مزید برآں کمیشن کی ٹیموں نے حملوں کے باوجودمزید 45عطائیوں کے اڈے سربمہرکر دیے۔ انھوںنے لاہورمیں17 ،قصور میں16اورشیخوپورہ میں12کاروبار بند کیے۔کمیشن کی ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میںجن184مراکزپرچھاپے مارے ،ان میں سے 65عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔

لاہور میں سیل کیے گئے اڈوں میںالنور کلینک،ہاشم فضل الہی نقشبندی کلینک،میاں ہڈی جوڑ،اسلم کلینک،عبدالوصی کلینک،اے ایچ نسیم کلینک،محمد سلیم جراح،سہیل کلینک،چشتی صابری شفاخانہ،نذیرکلینک،بلال کلینک،جاوید اقبال کلینک،رضوان کلینک،السعودیہ کلینک،عمران کلینک،علی ڈینٹل کلینک اور اویس کلینک شامل ہیں۔