لاہور، نگران وزیر ہائوسنگ کی سیکرٹری کو آپر یٹو کو سوسائٹیز میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے نیب سے مکمل تعاون کی ہدایت

جمعرات 21 جون 2018 20:30

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ کو آپر یٹو سعید اللہ بابر نے رہائشی سو سائیٹیز کے مکینوںکے مسائل موثر انداز میں حل کرنے کی ہدایت کر دی ،انہوں نے سیکرٹری کو آپر یٹوکو سوسائیٹیز میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے نیب کے ساتھ بھی مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اس مکروہ دھندے میںملوث سوسائٹی مالکان کو سخت سزا ملنی چاہے ۔

سعید اللہ بابر کا کہنا تھا کہ رہائشیوں کو مناسب سہولیات فراہم نہ کرنے والی سوسائیٹیز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی بہتری کیلئے زرعی زمین کے بہتر استعمال کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ نے بہاولپور میں واقع چولستان رورل یونین کو بہتر طورپر عوام کی فلاح کے لیے استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :