عوامی خدمت، مسائل کے حل اور شفاف الیکشن کے انعقادکیلئے دن رات کام کرنا ہے،سر دار تنویر الیاس

جمعرات 21 جون 2018 20:30

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر پنجاب برائے زراعت ، خوراک اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سر دار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عوام کو در پیش مسائل اور ان کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری دفاتر کے دروازے کھلے رہنے چاہیں، عوامی خدمت، مسائل کے حل اور شفاف الیکشن کے انعقادکیلئے د ن رات کام کرنا ہے اور ا س سلسلے میں جلد فیلڈ کے دورے بھی کروں گا تا کہ خامیوں اور کمی کوتاہیوں کی نشاندہی کر کے ان پر قابو پایا جا سکے۔

اپنے دفتر میں مختلف اداروں سے ملاقات کیلئے آنے والے وفود، افسران اور افراد سے ملاقات میںانہوں نے سرکاری افسران کو سرکاری امور کی بجا آوری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ایمانداری، نیک نیتی اور مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی کارکردگی اور الیکشن کے عمل کو معیاری ، شفاف اورغیر جانبدار بنانے کیلئے مل کر کام کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے ۔

حکومتی امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ الیکشن کے عمل کو حتی الامکان شفاف اور غیر جانبدار رکھنا نگران حکومت کی ترجیح اور نصب العین ہے ۔سردار تنویر الیاس نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے دفتر کا دورہ بھی کیا اور افسران اور عملے سے ملاقات کی ۔انہوں نے ایگریکلچر، فوڈ، پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے محکمہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان دفاتر میں تمام مشینری جذبہِ خدمت کے تحت نہایت ایمانداری نیک نیتی سے اپنے فرائض سر انجا دے رہی ہے۔ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود اور افسران نے وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر صوبائی وزیر کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔