Live Updates

پارٹیاںبدلنے والوںکوگھرکی راہ دکھائیںگے،غلام علی

جمعرات 21 جون 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنماواین اے 27پرمتحدہ مجلس عمل کے نامزدامیدوارحاجی غلام علی نے کہاہے کہ گزشتہ پانچ سال خیبرپختونخوامیںانصاف اورمیرٹ کاخون کیا،تحریک انصاف نے اپنے ورکروںپر عدم اعتماد کااظہارکرکے پی پی پی سمیت مختلف پارٹیوںکے لوٹوںکوٹکٹ دیکرعوام کے سامنے تبدیلی کیلئے پیش کیاہے،تحریک انصاف نے ایسے افرادکوٹکٹ دیئے اورایسے افرادکے ذریعہ تبدیلی لاناچاہتی ہے جوکونسلربننے کے قابل بھی نہیں ہیں،عوام اب نام نہاد تبدیلی سے چھٹکارا چاہتے ہیں،25جولائی کو عوام جھوٹوں،بے بنیادالزام لگانے اور پارٹیاںبدلنے والوںکوگھرکی راہ دیکھائیںگے،ان خیالات کااظہارانہوںنے این اے 27کے علاقہ تیرائی بالا،چغرمٹی ،وزیرکلہ اورجوگنی میں شمولیتی تقریب اورعوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پرپی کے 66کے امیدوارحافظ حشمت خان اورپی کی67کے امیدوارآصف اقبال دائودزئی بھی ان کے ہمراہ تھے،حاجی غلام علی نے کہاکہ عمران خان کومعلوم ہوچاہیے الیکشن لوٹوںاورضمیرفروشوں سے نہیں باکردارافراد،خدمت اورووٹوںسے جیتے جاتے ہیں،عوام جانتے ہیں بحیثیت ضلع ناظم پشاورکوارمڑپارک،نوتھیہ پارک،شیروجنگی پارک،اللہ داد پارک اورملک سعد شہیدفلائی اوور کاتحفہ دیا،شہرمیں200ٹیوب ویلوںکی تنصیب اورسٹی سرکلرروڈکوگشادہ کرکے ٹریفک کے گھمبیرمسئلے کوحل کیا،تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی پارٹیاںبتائیں پشاورکوکتنے پارک دئیی ،بے روزگاری خاتمے اورپشاورکی ترقی کیلئے کتنے منصوبوںکوعملی جامہ پہنایا،یقیناجواب صفرہی آئیگا،تحریک انصاف نے خیبرپختونخواکے عوام کے قیمتی پانچ سال دھرنوں کی نذرکردئیے ،حاجی غلام علی نے کہاکہ برسراقتدارآکر2002کی طرح عوام کوحقیقی معنوںمیںریلیف فراہم کرینگے،لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے پرفوری عملدرآمد شروع کیاجائیگا،صنعتوںکے فروغ اوربے روزگاری کوجڑ سے ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائینگے،پشاورکے دیہات کوشہری علاقوںکے برابربجلی کی فراہمی کوممکن بنایاجائیگا،ان کے ذمہ بجلی واجبات کومکمل ختم کرنے کیلئے وفاقی سے مذاکرات کئے جائینگے،ایم ایم اے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات